تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سینٹ پیڑزبرگ دھماکہ، خود کش بمبار کا تعلق وسطی ایشیا سے ہے

ماسکو : روس کے شہرسینٹ پیڑزبرگ کے میڑواسٹیشن میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، 2مشتبہ افراد کی نشاندہی کرلی گئی، خود کش بمبار کا تعلق وسطی ایشیا سے ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینٹ پیڑزبرگ کے زیرِ زمین ٹرین اسٹیشن پر دھماکہ کی تحقیقات جاری ہے ، دو مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوگئی ہے، کیمروں کی مدد سے میٹرو اسٹیشن پر دھماکے کے مشتبہ ملزم کی نشاندہی کی گئی ہے، ایک مشتبہ شخص کی عمر تئیس سال اور تعلق وسط ایشیا سے ہے، وہ ایک بیگ میں باروی مواد لے کر سینٹ پیٹرز برگ کے میٹرو اسٹیشن پر پہنچا۔

r2

 

روسی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش بمبار نے کیا، مشتبہ افراد کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم دیگر ممکنہ وجوہات کی بھی تحقیقات جا رہی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے سینٹ پیٹرزبرگ میں سنایا پلوشیڈ اور ٹیکنالوجسکی میں ہوئے تاہم روس کی قومی انسدادِ دہشت گرد کمیٹی نے بعد میں تصدیق کی کہ یہ دھماکہ سنایا پلوشیڈ اور ٹیکنالوجسکی سٹیشن کے درمیان ہوا۔

r3

سینٹ پیڑربرگ میں دھماکے کے بعد فضا سوگوار ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی یاد میں لوگوں نے شمعیں روشن کیں اور پھول رکھے گئے۔

r1

دوسری جانب روسی صدر ولادی میرپوتن نے واقعے کے بعد انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کے ایک اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے دھماکے کے بعد سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، انکا کہنا تھا کہ دھماکہ دہشتگردی ہے۔

روس کے وزیرِ اعظم نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں دھماکے کو ‘دہشت گرد’ حملہ قرار دیا ہے جبکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو خوفناک قراردیا۔


مزید پڑھیں : روس میں ریلوے اسٹیشن پر دو دھماکے، 11 ہلاک، 45  زخمی


یاد رہے کہ گذشتہ روز روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے ریلوے اسٹیشن پر 2 دھماکوں میں 11 افراد جاں بحق اور 45  زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد دیگر 7 ریلوے اسٹیشنز کو بند کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -