تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کینیڈا میں خطرناک قاتل کی پولیس حراست میں موت ہوگئی

کینیڈا میں 10 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے خطرناک قاتل کی گرفتاری کے فوراً بعد موت واقع ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاتل مائلز سینڈرسن نے چاقو کے وار سے 10 شہریوں کو قتل اور 19 سے زائد کو زخمی کیا۔ اس کی پولیس حراست میں طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے موت ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کے مرنے کے بعد اب شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کی وجہ کبھی معلوم نہیں ہو سکے گی، اس سے قبل بھی ایک قاتل مر چکا ہے۔

پولیس قاتل کے خلاف 120 سے زائد گواہوں کے بیانات قلم بند کر چکی ہے لیکن اب اس کی موت ہونے کے بعد کیسز کو بند کرنے کا امکان ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، عوام سے کیس سے متعلق معلومات شیئر کرنے کی درخواست ہے۔

Comments

- Advertisement -