پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مولانا سمیع الحق سے دو افراد ملنے آئے تھے، ملازمین کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: جمعیت علماء اسلام س کے رہنما مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، گرفتار ملازمین نے انکشاف کیا ہے مولانا سمیع الحق سے دو افراد ملنے کے لیے آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا سمیع الحق قتل کیس میں گرفتار ملازمین نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا سمیع الحق سے جان پہچان والے دو افراد ملنے آئے تھے، اکیلے میں بات کرنے کے لیے ان سے اکوڑہ ختک میں وقت مانگا، مولانا نے ملازمین کو گھر سے باہر بھیجا واپس آئے تو خون میں لت پت پڑے تھے۔

واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو ان کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا ہے، قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے حامد الحق کی مدعیت میں تھانہ ایئرپورٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب فارنزک ماہرین اور پولیس کے تفتیشی افسران نے راولپنڈی میں مولانا سمیع الحق کے گھر سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

تفتیشی ٹیم نے مقتول رہنما کے زیر استعمال اور کمرے کی چیزوں سے فنگرپرنٹس کے شواہد لیے، ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریکارڈ روم سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا۔

پولیس کو مولانا سمیع الحق کے قتل میں ایک سے زیادہ افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا سمیع الحق کو دارالعلوم حقانیہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی میں واقع ان کی رہائش گاہ میں چھریوں کے وار سے نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا، وہ اسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں