جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

لاہور : اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : فیملی کورٹ نے اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، بچیوں کا ماہانہ خرچ ادا نہ کرنے پر عدالت نے حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی فیملی عدالت میں اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی عاصمہ بی بی کی جانب سے بچیوں کے اخراجات ادا کرنے کیلئے رجوع کیا۔

فیملی عدالت کی جج رافعہ قریشی نے درخواست کی سماعت کی، اسٹیج ادکار طارق ٹیڈی کے خلاف سابقہ بیوی نے بچیوں کا خرچ دینے کے لیے کیس دائر کر رکھا تھا۔

گزشتہ سماعت کے موقع پر اداکار طارق ٹیڈی کو نوٹس جاری کیے گئے تھے عدالت نے اداکار کو دونوں بچیوں کا ماہانہ خرچ34 ہزار روپے دینےکا حکم جاری کیا تھا۔

عدالتی حکم کے باوجود اداکار جج کے روبرو پیش ہوٸے اور نہ ہی سابقہ بیوی کو اپنی بچیوں صفا اور مروا کا ماہانہ خرچہ ادا کیا۔

عدالت نے حکم عدولی کی بنا پر اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت سترہ مارچ تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں