تازہ ترین

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

ویڈیو: مریم نواز کی تقریر کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا

صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی تقریر کے دوران اچانک اسٹیج گر گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز اسٹیج پر کھڑی ہاتھ میں مائیک لیے خطاب کر رہی ہیں جبکہ اسٹیج پر دیگر افراد بھی موجو ہیں۔

اسٹیج لوگوں کا وزن برداشت نہ کر سکا اور اچانک ٹوٹ گیا جس سے مریم نواز بھی لڑکھڑا گئیں۔ بعد ازاں انہوں نے ٹوٹے ہوئے اسٹیج پر ہی اپنا خطاب مکمل کیا۔

دوسری جانب چوٹی زیریں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیلاب متاثرین کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، پنجاب میں ہماری حکومت ہو یا نہ ہو لیکن ہم کام کریں گے، پوری کوشش ہوگی کہ سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دُکھ کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، نواز شریف نے مجھے کہا کہ سیلاب متاثرین کے پاس جاؤ، متاثرین کی تکلیف دور کرنے کے لیے جو ہوا وہ کریں گے، آپ کے گھر بنائیں گے اور ازالہ بھی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -