ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

باسی روٹی اور دودھ کے ساتھ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ذیابیطس کے مریض لازمی پڑھیں

اشتہار

حیرت انگیز

وہ روٹی جسے صبح کو ہم باسی سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں وہ اپنے اندر بے شمار کرشماتی فوائد رکھتی ہے۔

کئی بار رات کو کھانا کھانے کے بعد کچھ روٹیاں بچ جاتی ہیں جن کو ہم ضائع کردیتے ہیں لیکن اگر آپ رات کی بچی ہوئی روٹی صبح خالی پیٹ کھاتے ہیں اس سے آپ کو بہت سارے طبی فوائد حاصل ہوں گے۔

شوگر آج کل صحت کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ آج کل بڑی تعداد میں لوگ ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔ اس کی ایک وجہ ہماری کھانے پینے کی عادات اور خراب لائف اسٹائل ہے۔

- Advertisement -

اگر آپ بلڈ شوگر کے مسئلے سے پریشان ہیں اور اسے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک پر دھیان دیں۔ اگر آپ اپنی خوراک کو درست رکھیں تو شوگر کو کافی حد تک کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ذیابیطس پر قابو پانے کے لیے مریض کھانے میں چاول سے پرہیز کرتے ہیں اور روٹی بھی کم کھاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ذیابیطس کو روٹی سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

جی ہاں، باسی روٹی کھانے سے شوگر کو کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ اس کے دوسرے فوائد بھی ہیں، آئیے اب آپ کو باسی روٹی کھانے کے فوائد بتاتے ہیں۔

شوگر کو کنٹرول

شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے آپ باسی روٹی کھا سکتے ہیں۔ روٹی میں فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو چینی کے جذب ہونے کے عمل کو کم کرتی ہے۔

اگر آپ ذیابیطس کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو باسی روٹی کھائیں۔ تاہم، یہ ایک علاج نہیں ہے۔ اسے آپ اپنی پریشانی کو کم کرنے یا بچاؤ کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

پیٹ کو ٹھنڈا رکھتی ہے

باسی روٹی دودھ میں ملا کر کھانے سے معدے کو ٹھنڈک ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ غذائیت سے بھرپور ہے اور تیل مصالحوں سے بھی پاک ہے، صبح نہار منہ باسی روٹی ٹھنڈے دودھ کے ساتھ کھانے سے بلڈ پریشر کے مسئلہ میں راحت ملتی ہے۔

بلڈ پریشر میں آرام

بلڈ پریشر کے مریض صبح شام ٹھنڈے دودھ کے ساتھ باسی روٹی کھا سکتے ہیں۔ اس سے بلڈ پریشر کے مسئلے میں آرام ملتا ہے۔ اگر آپ بلڈ شوگر سے نجات چاہتے ہیں تو باسی روٹی کو ٹھنڈے دودھ میں بھگو کر 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور ناشتے میں کھائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں