تازہ ترین

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا ایف نائن پارک زیادتی کیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار

اسلام آباد : قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے ایف نائن زیادتی کیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں ایف نائن زیادتی کیس کی رپورٹ پیش کی گئی ، قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے ایف نائن زیادتی کیس رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرپرسن ڈاکٹرمہرین بھٹو نے کہا کہ آئی جی اسلام آباداپنی تیارکردہ رپورٹ پڑھ کرسنائیں، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصر خان نے ایف نائن پارک واقعے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف نائن پارک زیادتی کیس زیر سماعت ہے، ایف نائن پارک زیادتی کیس پر بات نہیں ہو سکتی۔

رکن کمیٹی عبدالقادر مندوخیل نے آئی جی اسلام آباد کےجواب پراحتجاج کرتے ہوئے کہا آئی جی اسلام آبادایف نائن زیادتی کیس کےحقائق بتائیں۔

آئی جی اسلام نے بتایا تھا کہ ایف نائن پارک زیادتی کیس کی تفتیش جاری ہے، کل رات پولیس کیساتھ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے، ہلاک ملزمان کا پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف نائن پارک زیادتی کیس کی رپورٹ حقائق پر مبنی ہے،ایف نائن پارک میں سیکیورٹی وجوہات کا تدارک کیا جا رہا ہے۔

قادرمندوخیل نے کہا کہ ایف نائن پارک واقعہ بلوچستان میں نہیں اسلام آباد میں ہوا ہے، ایف نائن پارک کیس میں غفلت کےمرتکب افراد کوسزا دی جائے، میڈیا نے رات 2ملزمان گرفتار کرنے کی خبر چلائی تھی۔

Comments

- Advertisement -