تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دنیا کے 2 فیصد کامیاب سائنس دانوں کی فہرست میں 12 پاکستانی پروفیسرز شامل

نیویارک: امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ نے دنیا کے بہترین دو فیصد سائنس دانوں کی فہرست جاری کی جس میں 12 پاکستانی ٹیچرز کا نام بھی شامل ہے۔

اسٹینفورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں جگہ بنانے والے ٹیچرز میں سے 9 کا تعلق پنجاب یونیورسٹی جبکہ تین کا تعلق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف لاہور سے ہے۔

اسٹینفورڈ نے دنیا میں موجود دو فیصد ذہین سائنس دانوں کے نام شامل کیے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی اساتذہ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

فہرست میں 1 لاکھ 60 ہزار سائنس دانوں کے نام شامل ہیں جنہوں نے سائنس کے مختلف شعبۂ جات میں نظم و ضبط کے ساتھ ذمہ داریاں اور فرائض انجام دیے۔

مزید پڑھیں: دنیا کی بہترین جامعات میں پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں شامل، فہرست جاری

پنجاب یونیورسٹی کالج کے ترجمان نے بتایاکہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر محمد شریف اور ڈاکٹر محمد اکرم کے نام تاحیات محققین کی حیثیت سے شامل کیے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے 6 پروفیسرز ڈاکٹر حافظ اظہر، ڈاکٹر ذیشان یوسف، ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر صائمہ ارشد، ڈاکٹر عبدالرحمان اور ڈاکٹر نعمان رضا کے ناموں کو انٹرنیشنل ایگزیمنشن آف ریسرچ پیپر کیٹگری میں ایک سال کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمود جنوبی ایشیا کے وہ واحد سائنس دان ہے جنہیں انفارمیشن اینڈ لایبریری سائنس کے اعزاز سے نوازا بھی جاچکا ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس، پروفیسر ڈاکٹر ذکا اللہ اور ڈاکٹر عبدالستار نظامی کے نام بھی اسٹینفورڈ  یونیورسٹی کی فہرست میں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -