تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیا کی بہترین جامعات میں پاکستان کی 7 یونیورسٹیاں شامل، فہرست جاری

لندن: بین الاقوامی ادارے نے دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کی 7 یونیورسٹیز کے نام بھی شامل ہیں۔

جامعات کی درجہ بندی کرنے والے برطانوی ادارے کیوایس ورلڈ نے سال 2021 کے لیے دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی رینکنگ جاری کی، جس میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو ملک کی بہترین یونیورسٹی قرار دیاگیا۔

درجہ بندی کی بنیاد پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) عالمی فہرست میں 355ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

فہرست میں دیگر بہترین پاکستانی جامعات میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس)، قائد اعظم یونیورسٹی، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس)، کومساٹس اسلام آباد، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیز (یو ای  ٹی) لاہور، یونیورسٹی آف پنجاب کے نام شامل ہیں۔

عالمی درجہ بندی کے حساب سے پی آئی ای اے ایس 373ویں، قائد اعظم یونیورسٹی 454، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) 651 سے 700 کی رینکنگ دی گئی جبکہ کومساٹس ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور ، یونیورسٹی آف پنجاب فہرست میں 801 سے 1000ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

عالمی درجہ بندی کے اعتبار سے پاکستان کی بہترین یونیورسٹیز میں نسٹ پہلے، پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز دوسرے، قائد اعظم یونیورسٹی تیسرے، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) چوتھے، کومساٹس اسلام آباد پانچویں جبکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیز (یو ای ٹی) لاہور چھٹے اور یونیورسٹی آف پنجاب ساتویں نمبر پر رہی۔

یونیورسٹیز کے بارے میں

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی: یونیورسٹی ترقی پسند اور جدید نقطئہ نظر کے ساتھ پاکستان کی معروف یونیورسٹی ہے، جسے سائنسز، تحقیق اور ترقی کے لیے جدید مرکز کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس یونیورسٹی کا قیام 1991ء میں ہوا ۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز: پاکستان کی مشہور یونیورسٹی کو ناصرف پاکستان بلکہ ایشیائی خطے کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ 1984ء میں قائم ہونے والی یونیورسٹی ایک نجی تحقیقی یونیورسٹی ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی جسے اسلام آباد یونیورسٹی کے نام سے جانا جاتا تھا ۔ یونیورسٹی 1967ء میں قائم ہوئی جس نے حال ہی میں اقوام متحدہ اور ٹوکیو یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون شروع کیا ہے۔

یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور : کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ 1954ء میں اسے کان کنی انجنیئرنگ میں بیچلر ڈگری کی پیشکش کرنے والی پہلی یونیورسٹی کا اعزاز حاصل ہے ۔

یونیورسٹی آف لاہور : پاکستان کی یونیورسٹیوں میں سے ایک نئی یونیورسٹی ہے جہاں نجی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے سیکھنے اور تحقیق کے کورسسز کا بڑا انتخاب موجود ہے اس کا قیام 1999ء میں ہوا۔

دنیا کے معروف تعلیمی اداروں کی عالمی درجہ بندی

دنیا کی ٹاپ یونیورسٹی کا اعزاز امریکا کی یونیورسٹی میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے حاصل کیا اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔

برطانیہ کے چار تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف کیمبرج اور آکسفورڈ یوینورسٹی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہی۔

کیو ایس کی سالانہ رینکنگ میں تعلیمی اداروں کی چھ شعبوں تعلیمی ساکھ، اساتذہ کی ساکھ، فیکلٹی میں طلبہ کا تناسب، فیکلٹی فی اقتباسات، انٹرنیشنل فیکلٹی تناسب اور بین الاقوامی طالب علموں کے تناسب کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے جس کے بعد جامعہ کو نمبر دے کر اُس کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں