سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ گروئن میں تکلیف کی شکایت کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
نسیم شاہ کی جگہ وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نسیم شاہ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں رپورٹ کریں گے جہاں موجود پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا بغور جائزہ لے گا۔
Naseem Shah withdrawn from National T20 Cup due to groin niggle
More: https://t.co/zHxW1wjuCi#NationalT20Cup pic.twitter.com/vpgOlcu8Sj
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 10, 2020
ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم نے انہیں بہت احتیاط سے استعمال کرنا ہے، لہٰذا جیسے ہی انہوں نے تکلیف کا اظہار کیا تو ہم نے فوری طور پر انہیں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار کروا کر لاہور طلب کرلیا ہے تاکہ ان کی انجری کا جائزہ لے سکیں۔
پی سی بی اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردے گا۔