جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری ہے۔

گلین میکسویل نے 40 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

- Advertisement -

اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھی 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، اسٹیو اسمتھ 71 اور مارنوس لبوشین 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے تین وکٹیں حاصل کیں، باس دی لیڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم مچل اسٹارک نے نیدرلینڈز کے اوپنر میکس او دود کی وکٹ حاصل کرکے ورلڈ کپ میں اپنی 56 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

مچل اسٹارک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور انہوں نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آسٹریلیا کے گلین میک گرا 71 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سابق اسپنر مرلی دھرن 68 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

لیستھ ملنگا 56 وکٹوں کے نقصان چوتھے نمبر پر موجود ہیں، وسیم اکرم نے ورلڈ کپ میں 55 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں