پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’جیو ٹی وی کو ہرجانے کا قانونی نوٹس لندن میں بھجوا دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر جیوٹی وی کو ہرجانےکا قانونی نوٹس لندن میں بھجوا دیا۔

اس حوالے سے عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ لندن میں وکلا کو جیو ٹی وی کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی جیوٹی وی کیخلاف لندن میں قانونی دعویٰ دائر کرنےجا رہے ہیں۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1599773636675907585?s=20&t=yNZIJphu3Hdyn9Pjzavc_Q

عمران خان نے کہا کہ جیو ٹی وی کو ہر جانےکا قانونی نوٹس لندن میں بھجوا دیا گیا ہے جیو ٹی وی کو ہر جانے کے دعوے کا جواب دینے کیلئے 14 دن کا وقت دیا ہے۔

عمران خان نے جیو، شاہزیب خانزادہ اور عمر ظہور کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہو گیا، جیو اور شاہ زیب خانزادہ نے مشہور فراڈیہ کی بےبنیاد کہانی کے ذریعے الزام لگایا، کل بین الاقوامی مطلوب فراڈیہ کی بےبنیاد کہانی کے ذریعے بہتان لگایا گیا۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1592806868099174401?s=20&t=nPlNfDpbgbumAr5wL9DiXQ

عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے اپنے وکلاسے بات کی ہے جیو، خانزادہ ،جعلساز کیخلاف پاکستان میں مقدمہ کروں گا، ناصرف پاکستان بلکہ یوکے،یو اے ای میں بھی مقدمے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

اس سے قبل تحریک انصاف نے عمرظہور اور جنگ جیو گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں