اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

مذاکرات کا آغاز : آئی ایم ایف نے پاکستان کے مالی خسارے اور نقصانات کی نشاندہی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے مذاکرات میں پاکستان کے مالی خسارے اور نقصانات کی نشاندہی کرتے ہوئے مالی نظم و ضبط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

آئی ایم ایف مشن ہیڈنیتھن پورٹرکی سربراہی میں وفد نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات میں سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب ، وزیر مملکت عائشہ غوث ، وزیر اعظم کے معاونین خصوصی طارق پاشا اور طارق باجوہ نے بھی شرکت کی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کے شیڈول اور خدوخال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور معاشی اہداف پر غور ہوا۔

آئی ایم ایف نے مالی خسارے اور نقصانات کی نشاندہی کر دی اور مالی نظم و ضبط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔

حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے غریب طبقے کیلئے سبسڈی کی مخالفت نہیں کی اور مذاکرات میں آئی ایم ایف بی آئی ایس پی کے تحت ریلیف جاری رکھنے پر بھی آمادہ ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں