تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سستے تیل و گیس کی خریداری‌: : پاکستان اور روس کے درمیان بات چیت کے دوسرے دور کا آغاز

اسلام آباد : پاکستان اور روس کے درمیان بات چیت کے دوسرے دور کا آغاز ہوگیا ، جس میں سستا تیل اور ایل این جی خریدنے کے معاملے پر معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریدنے کے معاملے پر پاکستان اور روس کے مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آج توانائی ، تجارت، زراعت، صنعتی تعاون پرتکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے، دونوں ملکوں کے ماہرین تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی سمیت مواصلات میں تعاون کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ،پوسٹل سروسز،کسٹمز ،فنانس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی بات ہو گی اور دونوں ملکوں کے ماہرین باہمی تعاون سے متعلق معاہدوں کے مسودوں کوحتمی شکل دی جائے گی۔

9شعبوں سے متعلق ڈرافٹ پروٹوکول پرتکنیکی مشاورت کی جائے گی، مذاکرات کے سائیڈ لائنز پر بزنس ٹو بزنس ملاقات بھی ہوگی، دونوں ممالک کے بزنس وفود ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق روسی وزیرتوانائی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

گذشتہ روز پاکستان اور روس کےدرمیان مذاکرات کا پہلادور کامیاب رہا، تکنیکی سیشن میں دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار کا تبادلہ کیا۔

روس سے تیل اورگیس کی درآمدی قیمت سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں جبکہ تیل وگیس کےقلیل ،وسط اورطویل المدتی روڈمیپ تیاری پر تبادلہ خیال لیا گیا۔

مذاکرات میں پاکستانی وفد نے ملک میں تیل اور گیس کی رسد اور طلب کا ڈیٹا فراہم کیا جبکہ تیل وگیس کی فراہمی کی شرائط، قیمت، مقدار پر ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق ہوا۔

Comments

- Advertisement -