تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھوکے شیر کا حملہ، محقق نے جان کیسے بچائی؟

خیمے میں سوئے ہوئے جنگلی حیات کے محقق پر بھوکے شیر نے حملہ کر دیا۔

یہ واقعہ جنوبی افریقا کے جنگل بوٹسوانا میں پیش آیا جہاں جنگلی حیات پر تحقیقی مشن کے دوران ایک ریسرچر خونخوار شیر کا نوالہ بننے سے بال بال بچ گیا۔

32سالہ گوٹز نیف خیمے میں سو رہا تھا کہ اسے آہٹ سنائی دی اور سایہ قریب آتا دیکھائی تو وہ وہ اٹھ کر بیٹھ گیا لیکن اسے قطعاً معلوم نہیں تھا کہ اگلے پل اس کا سامنا ہے جنگل کے بادشاہ سے ہونے والا ہے۔

نہتا ریسرچر اپنے دفاع کے لیے کھڑا ہوا ہی تھا کہ شیر اس پر جھپٹ پڑا، خیمے میں کوئی سلاخ یا گن موجود نہیں تھی اس لیے جان بچانے کے لیے وہ جنگلی درندے سے بھڑ گیا۔

شیر نے پنجے مار کر اسے لہو لوہاں کیا اور ہلاک کر کے نوالہ بنانے کی کوشش کی لیکن محقق نے شیر کو مکے مارے اور شور مچایا۔

This lion attacked Gotz Neef in Botswana

یہ مدبھیڑ قریباً 5 منٹ تک جاری رہی اور مدد پہچنے پر شیر بھاگ نکلا، خونی دردندے سے ریسرچ کی جان تو بچ گئی مگر وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔

Mr Neef's flimsy tent was no match for the hungry lion

گوٹز کے جسم شیر کے پنجوں اور دانتوں کے نشانات تھے اور اسے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ روبہ صحت ہے۔

Gotz Neef, 32, was on a research expedition with the Wild Bird Trust

Comments

- Advertisement -