بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

شرح سود 5.75 فیصد پر برقرار، اسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی میں اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 5.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے اگلے دو ماہ کے لئے زری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ بنیادی شرح سود میں کوئی رد و بدل نہیں کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، اہم فصلوں کی پیداوار حوصلہ افزا ہے، صنعتی شعبے کی پیداوار اور پرائیوٹ سیکٹر کو دئے جانے والے قرضوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ معیشت میں ترقی کی رفتار چھ فیصد تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ سی پیک سے ہونے والی سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں سے بھی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق مہنگائی کی دوماہ میں اوسط شرح 3.2 فیصد رہی، چینی اورگندم کےملک میں وسیع ذخائرموجودہیں، مستقبل میں چینی اورگندم کی سپلائی میں رکاوٹ کی توقع نہیں، مہنگائی ہدف میں رہے گی لیکن2ماہ میں کچھ اضافہ ہواہے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے معاشی شرح نمو رواں سال 6فیصدتک پہنچنے کی پیشگوئی بھی کی ہے، جبکہ پورے سال مہنگائی مقررہ ہدف 6فیصد سے کافی نیچے رہے گی۔

مرکزی بینک کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق مہنگائی میں ہونے والے ممکنہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئےشرح سود میں ردوبدل نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں