تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، شرح سود 15 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے لیے پالیسی ریٹ کو 16 فیصد کردیا ہے، 100 بیسز پوائنٹس بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقع سے زیادہ ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے،مالی استحکام کو درپیش خطرات کو قابو میں رکھنے کے لیےفیصلہ کیا گیا، اس طرح زیادہ پائیدار بنیاد پر بلند نمو کی راہ ہموار کی جاسکے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ صورتحال میں مہنگائی نظر انداز نہیں کی جاسکتی، حالیہ سیلاب  کی وجہ سےغذائی اشیا کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات میں کمی سےستمبر، اکتوبر میں خسارے میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں گزشتہ مہینے کے مقابلے میں کمی ہوئی لیکن بجلی کی قیمت کم ہوئی تو اکتوبر میں عمومی مہنگائی تیزی سے بڑھ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ فنڈنگ کے باوجود بیرونی کھاتے کی دشواریاں برقرار ہیں۔

Comments

- Advertisement -