ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 75 بیسس پوائنٹس کمی کا اعلان کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپتالوں کو 3 فیصد شرح سود پر قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتےہوئے شرح سود میں کمی کردی ہے، شرح سود 75 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 13.25فیصد سےکم کر کے12.50پر آگئی۔

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے جہاں قیمتی جانی نقصان ہوا ہے وہیں عالمی معیشت کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔

عالمی تجارت کی معطلی، اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت میں کمی کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت گراوٹ کا شکار ہے جس کے سبب بینکوں نے شرح سود میں کمی ہے۔

سرمایہ کاروں، چیمبرز آف کامرس اور کاروباری حضرات توقع کررہے تھے کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر شرح سود میں 2 سے 3 فیصد کمی کی جائے گی تاہم توقعات کے برعکس مرکزی بینک نے 75 بیسس پوائنٹس کمی کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کورونا سے بچاؤ کیلئےاسپتالوں کو3فیصدشرح سود پرقرضے دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، ملک بھر کے رجسٹرڈ اسپتالوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے میشنری، ادویات اور دیگر ساز و سامان کی خریداری کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں