کراچی : اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئےشرح سود چھے فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، مرکزی بینک نے آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا.
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک کی معاشی صورت حال اور زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے جبکہ نجی شعبےکی جانب سےقرضوں کی مانگ میں بھی اضا فہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی شرح فی الحال کم ہے تاہم آئندہ چند ماہ میں اس میں اضافے کا امکان ہے، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری اور جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
- Advertisement -
مہنگائی میں ہونے والے ممکنہ اضافے کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے شرح سود میں کسی بھی قسم کا دروبدل نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے.