منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے مساجد کے اکاؤنٹ کھولنے کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو مساجد کے اکاؤنٹ کھولنے کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینک سربراہان کو خط جاری کیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کمرشل بینک مساجد کے اکاؤنٹ کھولیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیک ہولڈرز نے مساجد کے اکاؤنٹ نہ کھولنے پر تشویش ظاہر کی ہے، اکاؤنٹ نہ کھولنے کا رجحان مالیاتی شمولیت اور معیشت کو دستاویز کرنے میں رکاوٹ ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مساوی ماحول فراہم کریں، اور مساجد، ٹرسٹ سوسائٹیز اور ایسوسی ایشنز وغیرہ کے بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں۔

خط میں غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنے والے اور چیرٹیز کے اکاؤنٹ بھی کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ مساجد کو رجسٹر ہونے کا مشورہ دیا جائے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں