اشتہار

معاشی مشکلات سے دو چار پاکستان کے لئے ایک اور بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

معاشی مشکلات سے دو چار پاکستان کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائز میں مزید کمی ہوگئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16کروڑ 83 لاکھ ڈالرز مزید کم ہوگئے ہیں، ذخائر میں مزید کمی 25 سے 29 مارچ کے دروان ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 4 ارب 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز  پر آگئے، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کم ہو کر 9 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہ گئے ہیں۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک ذخائر 17 تا 24 مارچ 35 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کم ہوئے تھے، اسٹیٹ بینک نے 30 تاریخ کو 24 مارچ تک کے ڈیٹا کی تفصیلات جاری کی تھیں، اسٹیٹ بینک 31 مارچ تک ذخائر کا ڈیٹا 6 اپریل کو جاری کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سال میں اسٹیٹ بینک ذخائر 8 ارب 4کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کم ہوئے، ایک سال قبل اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12 ارب 11کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھے، کمرشل بینکوں کے پاس ایک سال قبل 6 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ذخائر  تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں