پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

رواں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی سپورٹ فنڈکی مد میں35کروڑ ڈالر مل گئے ہیں جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 22 ارب 15 کروڑ تک پہنچ گیا ہے جب کہ گزشتہ چند ماہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے جس کے معیشت میں منفی اثرات رونما ہو رہے تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں خوشخبری سنائی گئی ہے کہ رواں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیوں اور در آمدادت و بر آمدات میں اضافے کی امید کی جا رہی ہے جو کہ معیشت کی بحالی میں مددگار ثابت ہو گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کےذخائر میں اضافے کی وجہ اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والی 35 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم ہے جس کے وجہ سے زرمبادلہ کاحجم 22 ارب 15کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثر پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں