جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2025ء کو اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14.51 ارب امریکی ڈالر پر بند ہوئے۔

اے پی پی ڈیجیٹل نیوز کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 5.12 ارب امریکی ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال 30 جون 2024ء کو 9.39 ارب ڈالر تھے۔

اس طرح مالی سال کے اختتام پر ذخائر بڑھ کر 14.51 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اس نمایاں بہتری کی بنیادی وجوہات میں ملک کے جاری کھاتے میں بہتری اور مالی سال کے دوران متوقع مالیاتی رقوم کا کامیابی سے حصول شامل ہے۔

یہ پیشرفت نہ صرف معیشت میں استحکام کی عکاسی کرتی ہے بلکہ بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زرمبادلہ کی مضبوط پوزیشن کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

یہ اضافہ مالیاتی نظم و ضبط، مؤثر پالیسی اقدامات، اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بہتر تعاون کا نتیجہ ہے، جو معیشت کو مستحکم اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں