جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرپٹ حکمرانوں سے اربوں روپے کی وصولیاں، ‘ادارے آزاد ہوں تو بہتر احتساب ہوتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی مداخلت کے بغیر آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت ہو تو قوم کو فائدہ ہوتا ہےاور بہتر احتساب ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی اداروں کوآزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت ہو اور سیاسی مداخلت کےبغیر کام کریں تو قوم کو فائدہ ہوتا ہے، پچھلے دس برس (2008 تا 2018) کے 104 ارب روپے کےمقابلے میں نیب نے گذشتہ دو سال 2019 اور 2020 میں مجموعی طور پر 389 ارب روپے کی وصولیاں کیں۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کرپٹ حکمرانوں کے سیاہ دور کے 10 سال تھے، پنجاب اینٹی کرپشن نے 27 ماہ میں 206 ارب روپے ریکور کئے، کرپٹ حکمرانوں کے ماتحت اینٹی کرپشن نے10 سال میں3ارب روپے ریکور کئے تھے، یہ اشاریے ثابت کرتے ہیں ادارے آزاد ہوں تو بہتر احتساب ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں