اشتہار

کوئی ابہام نہیں، کل اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کردیا جائے گا، رہنما پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو سمجھتے ہیں آڈیوز سےعمران خان کو نقصان ہوگا وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی، فواد چوہدری نے بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاری ہونے والی سب آڈیوز کٹ پیسٹ ہیں،جنہیں کٹ پیسٹ کرکے مختلف جگہوں پرجوڑا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مخالفین کو خبردار کیا کہ جو سمجھتے ہیں کہ آڈیوز سے عمران خان کو نقصان ہوگا وہ احمقوں کی جنت میں رہتےہیں، یہ ایک مخصوص مائنڈ سیٹ ہے،جو اس طرح کی حرکتیں کرارہا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے بتایا کہ کچھ دیر قبل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے عمران خان کی گفتگو ہوئی، کل کے تاریخ ساز جلسے میں پرویزالٰہی اور محمود خان شریک ہونگے جہاں ان کی موجودگی میں اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کیا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کا اصولی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ملک کو استحکام میں لانے کے لیے واحد راستہ انتخابات ہیں، جتنا جلدی انتخابات ہونگے ملک میں جاری معاشی بدحالی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے وکلا سے مشاورت مکمل کر لی ہے، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز ،حمزہ شہباز کے کیسز کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں