اشتہار

کراچی میں ڈکیتی کے دوران نئے سال کا پہلا قتل کرنے والا ملزم کون ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران نئے سال کا پہلا قتل کرنے والا ملزم مراتب علی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال شہری کے قتل کا پہلا واقعہ پیش آیا۔

شہری کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم مراتب کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ، جس میں ملزم نے بتایا کہ میری نئے سال کی یہ پہلی واردات تھی ، کام کرتا تھا، کام بند ہونے پر دوستوں کےساتھ وارداتیں شروع کردی۔

- Advertisement -

گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ واردات میں استعمال اسلحے کا لائسنس خیبر پختونخوا سے بنوایا ، ساتھی مشتاق کو 18 ہزار روپے دیے تو اس نے اسلحہ دیا۔

ملزم مراتب نے کہا کہ 2 مہینے قبل ہی جیل سے رہا ہوکر واپس آیا تھا اور کے آئی اے تھانے میں پہلے بھی 3 مرتبہ بند ہوچکا ہوں۔

ملزم کا کہنا تھا کہ ہم 3 دوست تھے جنہوں نے بلال کالونی میں واردات کی، لوگوں سے پیسے اور موبائل فون چھینے اور جب شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی تو ہم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔

واردات کے حوالے سے مراتب علی نے بتایا کہ موقع سےفرار ہوکر ضیا کالونی اور پھرناصر جمپ پہنچے تو پولیس سامنے آگئی تو ہم نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے میں زخمی ہوا اور مجھے پتہ چلا کہ میری فائرنگ سے ایک بندہ زخمی ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں