جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

این اے 237: عمران خان کو شکست دینے والے حکیم بلوچ کا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ضمنی انتخابات میں این اے 237 ملیر میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شکست دینے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کا بیان سامنے آگیا۔

عبدالحکیم بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو کراچی کے عوام نے مسترد کر دیا ہے، عمران خان کو اپنا بیانیہ تبدیل کرنا پڑے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ملیر کی گرین بیلٹ کو بحال کرنا ہے، کراچی کے دیگر مسائل بھی ترجیحات میں شامل ہیں، کراچی میں قبرستانوں کی جگہ نہیں ہے وہ بنائیں گے۔

- Advertisement -

این اے 237 سے تمام 194 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32 ہزار567 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ عمران خان 22 ہزار 493 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں