بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا میں مبتلا ہوگئے،بی سی سی آئی نے تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ایشیا کپ میں شرکت سے قبل معمول کے ٹیسٹ کرائے جس پر ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ہیڈ کوچ کے معاملے پر بی سی سی آئی نے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ کوچ ڈریوڈ اس وقت میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں، وہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم کو جوائن کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: انجرڈ شاہین کی جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو وائرل
بی سی سی آئی نے ہیڈ کوچ کی غیر موجودگی میں کسی عارضی ہیڈ کوچ کا اعلان نہیں کیا ہے، حالانکہ توقع کی جارہی تھی کہ ٹیم کے ساتھ موجود بیٹنگ کوچ لکشمن کو یہ ذمے داری سونپے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔