مردان: نومئی کے روز فوجی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مردان پولیس نے بھی اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب رجمنٹ سینٹر گیٹ کے سامنے شہید فوجی افسر کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے، جس کی شناخت رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے خفیہ اداروں کی مدد سے ملزم رحمت اللہ کو مردان کے علاقے گجر گڑھی سے گرفتار کیا گیا ہے ، تحیققاتی اداروں نے ملزم کو ویڈیوز کی مدد سے شناخت کیا تھا۔
ملزم رحمت اللہ نےنو مئی کو احتجاج کے دوران فوجی مجسمہ توڑاتھا، مجسمہ توڑنےکےبعد ملزم نےاسےہوامیں بھی اچھالاتھا، ملزم کی مجسمہ اٹھائے ہوئےتصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:’عمران خان کو گرفتار نہ کرنے پر حتمی بات نہیں کر سکتا‘
ادھر آئی جی پنچاب ڈاکٹرعثمان انور نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب میں سرکاری ،نجی املاک پرحملوں،توڑپھوڑ،تشدد،جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں گرفتار شرپسندوں کی تعداد 3500 تک جاپہنچی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسند عناصرکی کارروائیوں میں 162پولیس افسران،اہلکارزخمی ہوئے، پنجاب پولیس کےزیراستعمال97گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی گئی اور انہیں نذرآتش کیاگیا اس کے علاوہ پولیس اسٹیشنزاوردفاترسمیت22سرکاری عمارتوں کوشدید نقصان پہنچایاگیا۔