تازہ ترین

گرمیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

کراچی سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں سورج اپنے تیور دکھانے لگا ہے، ایسے میں روزے داروں کو گرمی سے بچنے کی خاص تاکید کی جاتی ہے تاکہ ڈی ہائیڈریشن سے بچا جاسکے۔

طبی ماہرین کے مطابق گرمیوں میں بڑھتے درجہ حرارت کے ساتھ کئی طرح کے انفیکشن کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے، ایسی صورتحال میں آپ کو گرمیوں میں اپنی صحت کا زیادہ اور خاص خیال رکھنا چاہئے۔

پھلوں اور سبزیوں کا استعمال

اب جبکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہے اور گرمیوں کا بھی آغاز ہوچکا ہے، طبی ماہرین کے مطابق سحر وافطار میں بہت زیادہ کاربوہائیڈریٹ اور چکنائی والی خوراک جسم میں بہت زیادہ گرمی پیدا کرتی ہے اسی لئے کوشش کریں کہ پھلوں اور سبزیوں کو اپنے خوراک میں شامل کریں، جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو، جیسے نارنگی، تربوز، ٹماٹر، ناریل کا پانی وغیرہ۔

صحت بخش مشروبات کا استعمال

زیادہ تر لوگ گرمیوں میں پیاس لگنے پر کولڈ ڈرنکس جیسے نقصان دہ ڈرنکس کا رخ کرتے ہیں، تاہم ان کی جگہ لیمنیڈ، شنکجی اور گنے کا رس جیسی چیزیں لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہوتی ہیں۔

تازہ چیزیں استعمال کریں

گرمیوں میں اس بات کا خیال رکھیں کہ جو بھی اشیا آپ اپنے پکوان میں استعمال کررہے ہیں وہ تازہ ہوں۔ پیکڈ فوڈ اور فریز کی ہوئی اشیاء سے گریز کریں۔

گرمی کی وجہ سے اس میں کیمیکل ری ایکشن ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے اس میں بیکٹریا یا فنگس کا اثر ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے چیزیں کھانے کے قابل نہیں رہ جاتی، اس لئے بہتر ہوگا کہ تازہ غذائیں ہی کھائی جائیں۔

Comments

- Advertisement -