جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

کراچی میں سرکاری گاڑیاں چوری ہونے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں سرکاری گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، جنوری میں اب تک 4 سرکاری گاڑیاں چوری کی جا چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سال کا پہلا مہینا ابھی ختم نہیں ہوا ہے تاہم کراچی میں اب تک چار سرکاری گاڑیاں چوری ہو چکی ہیں، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر میں سرکاری گاڑیاں چوروں کے نشانے پر آ گئی ہیں جب کہ پولیس ان وارداتوں کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف ایک سوزوکی بولان تیموریہ پولیس نے بر وقت برآمد کی، پولیس کا مؤقف ہے کہ گاڑیاں گن پوائنٹ پر نہیں چھینی گئیں بلکہ چوری کی گئی تھیں، رواں ماہ سرکاری گاڑی چوری کی آخری واردات گلستان جوہر میں ہوئی۔

کراچی:سرکاری گاڑی چوری اورچھیننے کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گروہ گرفتار

محکمہ تعلیم کی سفید ٹویوٹا کرولا جے ایس سی 594 جمعے کی صبح چوری ہوئی، گلستان جوہر تھانے کے ایس ایچ او نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ گاڑی چوری سے متعلق مدعی سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم وہ تھانے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی پولیس نے سرکاری گاڑیاں چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گروہ کو گرفتار کیا تھا۔ تاہم چند ماہ سے شہر میں ایک بار پھر سرکاری گاڑیوں کی چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔ پولیس ابھی تک یہ بھی بتانے میں ناکام رہی ہے کہ سرکاری گاڑیوں کو کس مقصد کے لیے چوری کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں