تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

آنجہانی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کوسپردخاک کرنے کے بجائے نذرآتش کیا جائے گا

لندن : آنجہانی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو سپرد خاک کرنے کے بجائے نذرآتش کیا جائے گا، آخری رسومات31  مارچ کو ہوں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مشہورسائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات اکتیس مارچ کو ویسٹ منسٹرچرچ میں ادا کی جائیں گی۔

آنجہانی سائنسدان کے اہلخانہ نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیفن ہاکنگ کوسپردخاک کرنے کے بجائے نذرآتش کیا جائے گا، جس کے بعد ان کی راکھ ویسٹ منسٹر سے متصل قبرستان میں معروف سائنسدانوں آئزک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبرکے قریب دفنائی جائے گی۔

اسٹیفن ہاکنگ کے بیٹوں کا کہنا ہے کہ ہمارے والد نے گونویلے اینڈ سیسز کالج میں اپنی زندگی کے 50 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں،  وہ اس شہر اور یونیورسٹی کا اہم حصہ تھے ، اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی آخری رسومات کالج سے متصل چرچ میں ادا کی جائیں گی۔

معروف سائنسدانوں آئزک نیوٹن کو 1727 اور چارلس ڈارون  کو 1882 میں  ویسٹ منسٹر چرچ سے متصل قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔


مزید پڑھیں :  شہرہ آفاق سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ انتقال کر گئے


یاد رہے 76 برس کے اسٹیفن ہاکنگ کا انتقال چودہ مارچ کوہوا تھا۔ اسٹیفن ہاکنگ موٹر نیورو مرض میں مبتلا تھے، جس کے بعد ان کے جسم نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

ہاکنگ کو آئن اسٹائن کے بعد پچھلی صدی کا سب سے بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا ہے، ان کا مخصوص شعبہ بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی (کونیات) ہے جبکہ اسٹیفن کی کتاب ’وقت کی مختصر تاریخ‘ بریف ہسٹری آف ٹائم سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔

انجہانی برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ جاتے جاتے انسانوں کو غیر زمینی مخلوق کےخطرے سے خبردار کرتے ہوئے نصیحت کی  اجنبی مخلوق سے رابطوں کی کوشش کے بجائے ان سے دور رہنے کی کوشش کرنی چاہیے،   اجنبی مخلوق سے رابطہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا  تھا کہ انسان جس مخلوق کی کھوج میں ہے، وہ اس کےلیے تباہی لائے گی۔ ایسی کوئی مخلوق زمین پر آئی تو وہی ہوگا جو کولمبس کے امریکا دریافت کرنے کے بعد ریڈ انڈینزکے ساتھ ہوا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -