جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مشہور زمانہ ’’دی سمپسنز‘‘ کارٹون کے خالق اسٹیو پیپون انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مقبول امریکی ٹی وی کی تاریخ کی مقبول ترین کارٹون سیریز دی سمپسنز کے خالق اسٹیو پیپون انتقال کر گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 36 سال سے امریکی ٹیلی ویژن پر چھائی ہوئی دنیا کی مقبول ترین کارٹون سیریز ’’دی سمپسنز کے خالق اسٹیو پیپون انتقال کر گئے۔ انکی عمر 68 برس تھی۔

اسٹیو پیپون کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کی اہلیہ میری اسٹیفنسن نے کی اور بتایا کہ وہ کافی عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ایمی ایوارڈ یافتہ کارٹون تخلیق کار مصنف نے دی سمپسنز کے ذریعہ 1989 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ تاہم جلد ہی یہ سیریز مقبول عام ہوگئی اور امریکی ٹی وی تاریخ کی طویل اور مقبول ترین سیریز بن گئی۔

دی سمسپنز کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں ماضی میں پیش کیے گئے کئی واقعات مستقبل میں حقیقت کا روپ دھار گئے۔ ان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر امریکا منتخب ہونا، کاملا ہیرس کی ناکامی، عالمی وبا، حالیہ لاس اینجلس آگ سمیت کئی واقعات شامل ہیں۔

پیپون کو دی سمپسنز نے عالمی شہرت دلائی۔ تاہم وہ روزین اور دی وائلڈ تھورن بیریز شوز کے بھی لکھاری رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق سمپسن کارٹون کی پیش گوئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں