کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 795 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایک ہفتے میں شیئرز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جس کے باعث مارکیٹ کپیٹلائزئشن 105 ارب روپے اضافے سے 6187 ارب روپے ہوگئی۔
اس سے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 1 ہزار 6 سو 78 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی تھی۔
26 سے 30 اگست کے دوران انڈیکس کی 31 اور 30 ہزار کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی تھیں، اہک ہفتے میں انڈیکس 31 ہزار 350 پوائنٹس سے گر کر 29 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اس ہفتے کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت 23 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 256 ارب روپے کمی ہوئی۔