بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار، 40 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 620 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز ہوا تو سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے انڈیکس تین ہفتوں کے بعد 40 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

کاروباری لین دین کے دوران 100 انڈیکس 620 اضافے کے بعد 40 ہزار 146 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: سال 2017 کااختتام، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین سے بدترین مارکیٹ میں تبدیل

معاشی مبصرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچنج میں مثبت تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ وزارتِ خزانہ کی خالی نشست پر مفتاح اسماعیل کی تعیناتی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاروں نے  حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔

مجموعی طور پر مارکیٹ میں 9 ارب تین کروڑ روپے کا کاروبار اور 10 کروڑ 99 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی، 119 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 18 کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں