تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی سے چوری یا چھننے والی قیمتی گاڑیوں کی بلوچستان اسمگلنگ ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

کراچی : ایس ایس پی اے وی ایل سی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے چھینی گئی اور چوری شدہ کاریں بلوچستان میں ڈبلنگ کے نام سے شورومز پر فروخت ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے چوری یا چھننے والی قیمتی گاڑیوں کو بلوچستان سے واپس لانے کے حوالے سے ایس ایس پی اے وی ایل سی انورکھیتران نےڈی آئی جی سی آئی اے کو خط لکھ دیا۔

خط میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے اےوی ایل سی ٹیمیں بھیجی جائیں، کراچی سے بڑی تعدادمیں گاڑیاں بلوچستان اسمگل کی جاتی ہیں۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی نے انکشاف کیا کہ گاڑیاں ٹمپرڈ ہوتی ہیں اورانہیں "ڈبلنگ” کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے اور کراچی سے چوری یا چھینی گئی گاڑیوں کو بھی اسی اندازمیں تیار کیا جاتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ شو رومز کے ذریعے صارفین کو فروخت کیا جاتا ہے، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، خضدار اور لورالائی میں ایسے شوروم ہیں۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی نے کہا کہ بلوچستان پولیس اور لیویز کا ردعمل انتہائی لاتعلق سا ہے،اے وی ایل سی کی ٹیموں کو ایسی جگہوں پر روانہ کیا جائے، بلوچستان پولیس اورلیویزکےساتھ ملکرچیکنگ کی اجازت حاصل کی جائے۔

Comments

- Advertisement -