پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پولیس نے چوری شدہ ٹوائلٹ پیپر کے رول برآمد کرلئے

اشتہار

حیرت انگیز

بیورلی ہلز : پولیس نے چوری شدہ ٹوائلٹ پیپر کے درجنوں رول برآمد کرلئے، یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیورلی ہلز پولیس ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ اہلکاروں نے تھانہ کے بالکل سامنے سانٹا مونیکا بولیورڈ اور ریکسفورڈ ڈرائیو کے چوراہے کے قریب سفید رنگ کی ایک مشتبہ گاڑی کو روکا۔

پولیس کے مطابق جب افسران نے گاڑی کی تلاشی لی تو انہیں اندر سے کارٹن میں موجود ٹوائلٹ پیپر کے192 رول ملے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے افراتفری کا عالم ہے اور لوگوں نے بڑی تعداد میں ہینڈ سینیٹائزر، ٹوائلٹ پیپر اور دیگر اشیا اپنے گھروں میں ذخیرہ کرلی ہیں، اسی افراتفری کے باعث سٹورز پر یہ اشیا ناپید ہوچکی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک اسٹور کی جانب سے ٹوائلٹ پیپر اور ہاتھ دھونے کے دیگر سامان پر مبنی پوری گاڑی منگوائی گئی تھی لیکن اسے چوری کرلیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں