اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘سینیٹ الیکشن کو روکنا جمہوریت کےخلاف اقدام ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

صدرمملکت عارف علوی نے اسٹیبلشمنٹ پر حملے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ اور فوج کو بدنام کرنے کی سازش ملک کے لیےنقصان دہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘دی رپورٹرز’ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ اپنے مفاد کیلئے اداروں سے مقابلہ کرنے جارہےہیں یہ بڑی خطرناک کیفیت ہے، یہ بھارت کا بیانیہ ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ اپوزیشن اورحکومت میں رابطوں کا فقدان ہے، کچھ چیزوں پراپوزیشن اورحکومت میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہیں تو میں کردار ادا کرنے کو تیارہوں، سینیٹ الیکشن کو روکنا جمہوریت کے خلاف اقدام ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں