تازہ ترین

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان نے شدت اختیار کرلی ، کراچی سے کتنا دور ؟

کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان نے شدت اختیار کر لی ، جو کراچی سے 1850 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں جنوب مغرب کی جانب رخ کرنے والے سمندری طوفان نے شدت اختیار کر لی، طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 1850 کلومیٹر فاصلے پر موجود ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ طوفان کا رخ عمان اور یمن کی جانب ہے، بحیرہ عرب کا طوفان عمان کے جنوب مشرق سے 960 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور آج شام تک طوفان مزید شدت اختیار کر لے گا۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا دباؤ کم ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی پر طوفان کے کوئی اثرات موجود نہیں ہیں۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض اوقات طوفان پیش گوئی شدہ راستے اور شدت سے ہٹ جاتے ہیں جیسا کہ اس سے قبل سمندری طوفان بِپرجوئے کے معاملے میں دیکھا گیا تھا، جو جون میں بحیرہ عرب میں بنا تھا۔

Comments

- Advertisement -