اشتہار

رحمان اللہ گرباز کی طوفانی اننگز، زلمی کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسلام آباد کے اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز اور روسی وینڈرڈیوسن کی طوفانی اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آبادیونائیٹڈ نے157رنزکا ہدف32گیند قبل حاصل کیا، رحمان اللہ گربازنے62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وین ڈرڈوسن نے42رنزاسکورکیے جبکہ آصف علی نے13گیندوں پرطوفانی29رنزبناکر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

- Advertisement -

پشاور زلمی کی جانب سے ارشد اقبال،جمی نیشم اورعثمان قادرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، کپتان بابراعظم نے شاندار نصف سینچری کرتے ہوئے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔

محمد حارث نے بھی برق رفتار 40 رنز کی بہترین اننگ کھیلی، دونوں بیٹرز کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا اور جلدبازی میں آؤٹ ہوتے گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رومان رئیس، فہیم اشرف، شاداب خان اور مبشر خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے بتایا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8، آج زلمی اور یونائیٹڈ مقابلے کا میدان سجائیں گے

رحمان اللہ گرباز کو پال اسٹرالنگ، آصف علی کو حسن نواز، مبشر خان کو محمد وسیم اور حسن علی کو محمد وسیم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلرکیڈمور،رومن پاول، دسون شاناکا، جیمس نیشم ، عثمان قادر، وہاب ریاض، ارشد اقبال اور صفیان مقیم۔

اسلام آبادیونائیٹڈ اسکواڈ: کولن منرو، رحمان اللہ گرباز، روسی وینڈر ڈیوسن، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، آصف علی،مبشر خان، فہیم اشرف، ٹام کرن، حسن علی اور رومان رئیس

پی ایس ایل 8 میں پشاور اب تک تین میچ کھیل چکی ہے جس میں دو میں اسے صرف ایک میں فتح ملی جب کہ دو میں شکست مقدر بنی۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو میچز کھیلے ہیں جس میں ایک میں کامیاب اور ایک میں ناکام رہی ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں