اشتہار

ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی اس دوران مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ا ے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں اس سال بھی بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت ڈھادی، اب تک مختلف حادثات مین خیبرپختونخوا میں 9، بلوچستان میں 6، آزاد کشمیر میں 5 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جان سے گئے۔

پی ڈی ایم اے کے پی کے ترجمان کے مطابق تیز بارش کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے باعث حادثات پیش آئے اس دوران 9 افرادجاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ساتھ ہی 37  گھروں کو جزوی اور 7 کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب بلوچستان میں بھی مون سون بارشوں میں جانی اور مالی نقصانات ہوئے، آواران، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور نصیر آباد میں 6 افراد جان سے گئے۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ میں 4 مکان اور دو پل نالہ تہجیاں کے سیلابی ریلے میں بہہ گئے، مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد چل بسے، جبکہ 102 مکانات، تین دکانیں اور مویشیوں کے 8 باڑے بھی طوفانی بارشوں میں تباہ ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں