ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

آوارہ کتوں کا گھر کے سامنے معصوم بچی پر حملہ، دردناک مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آوارہ کتوں نے رہائشی سوسائٹی میں ایک معصوم بچی پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی گلی میں گھومنے والے آوارہ کتوں نے ایک چار سالہ بچی پر حملہ کر دیا جس کے باعث اسے شدید زخم آئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی اپنے گھر کے سامنے کھڑی ہے اسی دوران اس پر آوارہ کتوں کی جانب سے حملہ کر دیا گیا۔ حملے کے دوران کتے بچی کو نوچتے رہے جس کے باعث بچی کا خون تیزی سے بہنے لگا۔

- Advertisement -

بچی کے چلانے کی آواز پر اس کی والدہ اس کی مدد کو پہنچی اور سخت جدوجہد کے بعد کتوں سے بچی کی جان چھڑائی، بچی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا بچی کو شدید زخم آئے ہیں۔

آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات انڈیا میں معمول بن چکے ہیں، اس سے قبل بھی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارن پور میں ایک سات سالہ لڑکا آوارہ کتوں کے کاٹنے کے باعث چل بسا تھا۔

راجیو گاندھی قتل کے 3 ملزمان اپنے وطن سری لنکا لوٹ گئے

پولیس سپریٹنڈنٹ سورج راج نے بتایا تھا کہ کنہا نامی ایک لڑکا اپنے گھر کے باغیچے میں کھیل رہا تھا جس دوران آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں