عام طور پر لوگ اپنے پالتو جانوروں کی سالگرہ مختلف طریقوں سے مناتے ہیں جس میں تقریب منعقد کرنا، ان کو لاڈ سیشن کا تحفہ دینا یا منفرد کیک بنانا شامل ہے۔
لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں علاقہ مکین آوارہ کتے کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے ہاتھوں میں ہورڈنگز اٹھا رکھے ہیں جس پر درج ہے: ہمارے پیارے، وفادار، خونکار لڈو بھائی کو جنم دن کے لاکھ لاکھ مبارکباد‘۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو میں نوجوانوں کا ایک گروپ آوارہ کتے جیپ میں بٹھا کر سواری کروا رہا ہے جبکہ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پٹاخے جلائے گئے۔ انہوں نے آوارہ کتے پر پھول نچھاور کیے اور اسے پھولوں کا ہار بھی پہنایا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون نے پالتو کتے کے لیے سونے کی چین خرید لی، ویڈیو وائرل
ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال اور ان سے پیار کرنے کا پیغام دیا۔ وائرل ویڈیو ریاست مدھیہ پردیش کے شہر دیواس کی ہے۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ نے میرا دل خوش کر دیا۔ ہمارے گلی کوچوں کے آوارہ کتے بھی کسی سے کم نہیں۔‘