پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

ڈی جی خان : سرکاری اسکول میں 12 سالہ طالب علم کو خونخوار کتوں نے بھنبھوڑ کر مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی جی خان : سرکاری اسکول میں 12 سالہ طالب علم کو خونخوار کتوں نے بھنبھوڑ کر مار ڈالا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنرڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرکاری اسکول میں چھ کتوں نے ساتویں جماعت کے طالبعلم پر حملہ کردیا ،خوفزدہ طالبعلم مبشر بیہوش ہوکرگرا تو کتوں نے نوچ ڈالا۔

ریسکیو کو پہنچنے میں تاخیر ہوئی تو زخمی مبشر کو موٹر سائیکل پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑگیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنرڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی اور غفلت کےمرتکب ذمہ داروں کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےجاں بحق بچے کے لواحقین سےدلی ہمدردی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ڈی جی خان کے اسکول میں کتوں کے کاٹنے سے طالبعلم کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر 5رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

لاہور:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان کمیٹی کی قیادت کریں گے ، کمیٹی غفلت کےذمےداروں کا تعین کرکے کارروائی کی سفارش کرے گی اور افسوسناک واقعےکی روک تھام کے لیےضروری اقدامات تجویز کرے گی۔

وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدارنےکمیٹی سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں