تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

آوارہ کتوں نے پورے کنبے کا روزگار چھین لیا

نئی دہلی : بھارت میں آوارہ کتوں نے درجنوں بھیڑوں کو مار کر چرواہے کو بے روز گار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آوارہ کتوں کے حملے میں 65 بھیڑوں کے جان سے جانے کا واقعہ بھارتی شہر پانی پت میں پیش آیا جہاں کتے پورے کنبے کی روزی روٹی کا ذریعہ چھین لی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آوارہ کتے جھنڈ میں شکار کرتے ہیں تو جنگل کے شیر کو بھی مشکل میں ڈال دیتے ہیں یہ تو پھر معصوم بھیڑ تھے جنہیں ان کتوں نے نوچ نوچ کر مار ڈالا۔

یہ کتے کبھی چھوٹے بچوں پر حملہ کتے ہیں تو کبھی راہ چلتے بزرگ کو اپنے خطرناک دانتوں اور پنجوں سے زخمی کرتے ہیں اور کبھی کبھی تو ان کا حملہ موقع پر ہی موت کا باعث بن جاتا ہے۔

متاثرہ کنے کے مطابق یہ ان کے روزگار کا واحد ذریعہ تھا، جن کی مالیت 6 لاکھ روپے تھی لیکن ان آوارہ کتوں نے اس کنبہ کا سب چھین لیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پریشان کنبہ انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -