تازہ ترین

راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم استری ٹو کا ٹیزر جاری

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راج کمار راؤ کی فلم "استری ٹو” کا پری ٹیزر متعارف کرادیا گیا، ڈراؤنی کہانی پر مبنی پہلی مزاحیہ فلم  نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم "استری” کی شاندار کامیابی کے بعد اسٹری 2 پری کا ٹیزر لاؤنچ کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں راج کمار راؤ اور شردھا کپور نے منفرد انداز میں اسٹریٹ 2 کی ریلیز کی تاریخ کی نقاب کشائی کی۔

راج کمار راؤ، شردھا کپور، اپارشکتی کھرانہ، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی نے استری کے سیکنڈ سیکوئل کا اعلان کیا۔
راؤ نے اپنے انسٹاگرام پر جیو اسٹوڈیوز کے انفینٹی ٹوگیدر ایونٹ میں اسکٹ پرفارم کرتے ہوئے اپنی اور دیگر ساتھی
اداکاروں کی ویڈیو شیئر کی۔
جیو اسٹوڈیوز نے گزشتہ روز بھارت میں اپنی آنے والی فلم "استری ٹو” کی نقاب کشائی کی جس میں بھیڑیا اور استری کے سیکوئل شامل ہیں۔ دونوں فلموں کی کہانیاں آپس میں مطابقت رکھتی ہیں اور ایک ہی ہارر کامیڈی
سے تعلق رکھتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RajKummar Rao (@rajkummar_rao)

اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں راج کمار راؤ اور شردھا کپور نے منفرد انداز میں اسٹریٹ 2 کی ریلیز کی تاریخ کی نقاب کشائی کی۔

تقریب کے افتتاح کے موقع پر راج کمار، شردھا، پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی نے اسٹیج اسکٹ پیش کیا۔ راج کمار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس فلم کی ویڈیو پوسٹ کی۔

استری ٹو 31 اگست 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، اس فلم کی ہدایت کاری امر کوشک نے کی ہے اور اسے جیو اسٹوڈیوز اور میڈوک فلمز کے تعاون سے دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2018 میں بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ابھرتے ہوئے اداکار راجکمار راؤ کی فلم ’استری‘نے باکس آفس پر سو کروڑ کا بزنس کرکے سال کی نویں کامیاب ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -