جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

کراچی میں رقم بچانے کے لیے تاجر جان پر کھیل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:  ڈاکوؤں سے رقم بچانے کے لیے تاجر جان پر کھیل گیا، بینک کے اندر گھس کر رقم بچالی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی تو شہری نے بینک کے اندر گھس کر رقم بچالی۔

ایس ایس پی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ تاجر24لاکھ روپےکیش لیکربینک جا رہا تھا، موٹرسائیکل سوارملزمان پیچھے لگے تو تاجر بھاگا۔

ڈاکوؤں نے شہری کا پیچھا کیا اور فرار ہوتے دیکھ کر فائرنگ کی، شہری زخمی ہونے کے باوجود بینک کے اندر گھس گیا  تو ڈاکو فرار ہوگئے۔

پولیس حکام نے کہا کہ تاجر نے زخمی حالت میں ہی رقم بینک میں جمع کروائی، زخمی کو اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کررہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں