اسلام آباد : اسلام آبادائیرپورٹ پرافغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کے پیش نظر سخت سیکیورٹی کردی گئی اور غیر ملکیوں کیلئے خصوصی حفاظتی اسکواڈ تشکیل دیاگیا ہے۔
تفصلات کے مطابق افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کے پیش نظر اسلام آبادائیرپورٹ پرسیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے، اس حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ائیرپورٹ پر گاڑیوں کی آمدورفت،مسافروں کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے اورغیرملکیوں کیلئےخصوصی حفاظتی اسکواڈ تشکیل دیاگیا ہے، پولیس اور رینجرز غیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور ہوں گے جبکہ اہلکار وں کی اہم عمارتوں اور ہوٹلز پر تعیناتی کا عمل شروع کر دیاگیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان سے انخلا کے پیش نظر ڈی جی سی اےاےکی ہدایت پر افغانستان سے آنے والوں کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اس سلسلے میں پشاور،کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اےکےخصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے ہیں۔
غیرملکیوں کومختص ہوٹلزمنتقل کرنےکیلئےٹرانسپورٹ کےبھی انتظامات مکمل کرلئے ہیں ، افغانستان سےآنےوالوں کوفوری 20دن کےویزےجاری کردیے جائیں گے۔
گذشہ روز افغانستان سےغیرملکیوں کےانخلا کے معاملے پر اسلام آبادکےتمام ہوٹلزکونئی بکنگ سےروک دیاگیا تھا اور ہوٹلوں کےکمرےخالی کرائےجارہےہیں، انتظامیہ کی ٹیمیں ہوٹلز پہنچیں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔