ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ملک میں بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئل ٹینکرزکی ہڑتال سے ملک میں بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، صدرآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی سپلائی نہیں جائے گی، گاڑیاں جہاں ہیں وہاں روک دی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ملک بھرمیں ہڑتال کردی ہے ، جس کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

آئل کمپنیزایڈوائزی کونسل نے پیٹرولیم ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے ، آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے احتجاجاً دفاتر کے باہر اور پارکنگ ایریا میں بینرز لگا دئیے ہیں اور شہر کے مختلف پارکنگ ایریا میں آئل ٹینکرز کو کھڑا کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

صدرآئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی نے کہا کہ ملک بھرمیں تیل کی سپلائی بند کی جارہی ہے، کسی قسم کی سپلائی نہیں جائے گی، گاڑیاں جہاں ہیں وہاں روک دی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وائٹ پائپ لائن میں 50 فیصد سڑک اور 50 فیصد ٹینکرز کے ذریعے دیا جائے، ہم نے نئی جدید گاڑیاں سپلائی کیلئے تیار کیں، جو گاڑیاں بیکار ہوجائیں گی، پرانی اورنئی گاڑیوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔

آئل کمپنیزایڈوائزی کونسل نے کہا ہے کہ آئل ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے تیل سپلائی میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی ، پورٹ قاسم کے کورنگی کیماڑی ٹرمینل پر ٹینکرز کی لوڈنگ تعطل کا شکار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں