اسرائیل نے مشرقی لبنان کےشہر بعلبیک اور مضافات میں بمباری کر دی۔
خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل نےکچھ دیر پہلے ہی علاقے سے لوگوں کو انخلا کا حکم دیا تھا۔ بعلبیک میں انخلاکےحکم کےکچھ دیربعدہی اسرائیلی فوج نے بمباری کر دی۔
بعلبیک کے میئر مصطفیٰ الشل نےشہر اور اطراف میں اسرائیلی حملوں کی تصدیق کردی ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے بعلبیک شہر کے اسیرہ علاقے پر بمباری شروع کردی۔
- Advertisement -
لبنانی حکومت نے اسرائیلی دھمکیوں کے بعد لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان کےلوگوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
مقامی گورنر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے درخواست ہے اپنی حفاظت کیلئےعلاقےکو خالی کر دیں۔